پاور بریک ڈاؤن، رپورٹ واپڈا کو جمع کرادی گئی

پاور بریک ڈاؤن، رپورٹ واپڈا کو جمع کرادی گئی
پاور بریک ڈاؤن، رپورٹ واپڈا کو جمع کرادی گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے پاور بریک ڈاؤن کے حوالے سے اپنی رپورٹ واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کو جمع کرادی ہے۔

این ٹی ڈی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بریک ڈاؤن کے بعد پورے ملک میں بجلی کی بحالی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان میں بجلی کی فریکوئنسی 49.35 ہے۔ اس وقت تمام پاور پلانٹس چل رہے ہیں اور ملک میں 10 ہزار 311 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بجلی پرائیویٹ بجلی گھروں سے آٹھ ہزار 71 میگاواٹ پیدا کی جارہی ہے۔ پن بجلی سے ایک ہزار 257 اور سرکاری تھرمل بجلی گھروں سے 897 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل رات گئے پورے ملک کی بجلی معطل ہوگئی تھی۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب 11 بج کر 41 منٹ پر گدو پاور پلانٹ میں خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث فریکوئنسی 50 سے صفر پر آگئی اور پورا ملک اندھیروں میں ڈوب گیا تھا۔ 

مزید :

قومی -