لاہور میں زلزلہ

لاہور میں زلزلہ
لاہور میں زلزلہ
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.1 ریکارڈ ہوئی ہے۔ زلزلے کا دورانیہ 10 سیکنڈ تھا جس دوران لوگ خوف کے باعث گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ لاہور میں محسوس ہونے والے زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر تھا اور اس کی گہرائی 65 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے زلزلے کی شدت زیادہ محسوس نہیں ہوئی۔