کتنے فیصد امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کو فوری طور پر صدارت سے الگ کرنا چاہتے ہیں؟ واشنگٹن میں ہنگاموں کے بعد تازہ سروے کے حیران کن نتائج سامنے آگئے

کتنے فیصد امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کو فوری طور پر صدارت سے الگ کرنا چاہتے ہیں؟ ...
کتنے فیصد امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کو فوری طور پر صدارت سے الگ کرنا چاہتے ہیں؟ واشنگٹن میں ہنگاموں کے بعد تازہ سروے کے حیران کن نتائج سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہنگاموں اور کیپیٹل ہل (امریکی ایوان نمائندگان ) میں توڑ پھوڑ کے بعد سے صدر ڈونلڈٹرمپ کو فوری طور پر اقتدار سے الگ کرنے اور وائٹ ہاﺅس سے نکالنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اب اس حوالے سے ایک سروے میں بھی ایسے نتائج سامنے آ گئے ہیں کہ جان کر صدر ٹرمپ کی پریشان رہ جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق اے بی سی نیوز /آئی پی ایس او ایس کی طرف سے کیے گئے اس سروے میں 56 فیصد امریکی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کو فوری طور پر اقتدار سے نکالا جائے۔ اس کے برعکس صرف 34فیصد نے ووٹ دیا۔ 
اگر ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے لحاظ سے اس سروے میں تمیز کی جائے تو ڈیموکریٹس میں سے 94فیصد نے صدر ٹرمپ کو فوری طور پر اقتدار سے نکالنے کی حمایت کی جبکہ صرف 6فیصد نے اس کے خلاف ووٹ دیا اور ری پبلکنز میں سے صرف 13فیصد نے ٹرمپ کو فوری طور پر نکالنے کے حق میں اور 87فیصد نے ان کی مدت پوری کرنے کے حق میں ووٹ دیا جو کہ 20جنوری کو ختم ہونے جا رہی ہے۔ 
واشنگٹن میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے متعلق سوال پر 67فیصد لوگوں نے کہا کہ ان پرتشدد مظاہروں کی ذمہ داری صدر ٹرمپ پر عائد ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ قانونی اعتبار سے صدر ڈونلڈٹرمپ کو کسی بھی وقت اقتدار سے نکالا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے 25ویں ترمیم کے تحت نائب صدر مائیک پینس کو کابینہ کے 15سینئر ترین اراکین کے ساتھ مل کر صدر ٹرمپ کو ’اَن فٹ‘ قرار دینا ہو گا اور انہیں اقتدار سے رخصت کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ دوسرا راستہ مواخذے کا ہے جس کے ذریعے کانگریس صدر ٹرمپ کے خلاف ووٹ دے کر انہیں اقتدار سے نکال سکتی ہے۔