بجلی مہنگی ہونے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی میدان میں آگئے
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دکھی عوام کو پہنچنے والی اذیتوں کی نہ اس جعلی حکومت کو اور نہ ہی سلیکٹرز کو پرواہ ہے۔
بجلی مہنگی ہونے پر اپنے رد عمل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ’ سنگدل وزیراعظم اور اس کے سلیکٹرزجواب دیں، آپ غریب عوام پرظلم کےاورکتنے پہاڑ توڑیں گے؟ آج بجلی مزید مہنگی کرکے آپ نےغربت ومہنگائی تلے کچلےعوام پر وہ بوجھ کیوں ڈال دیا جسے برداشت کرنے کی وہ سکت نہیں رکھتے؟ دکھی عوام کو پہنچنے والی اذیتوں کی نہ اس جعلی حکومت کو اور نہ ہی سلیکٹرز کو پرواہ ہے۔‘
خیال رہے کہ آج حکومت کی جانب سے بجلی مہنگی کرکے صارفین پر آٹھ ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے۔ بجلی اکتوبر اور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپیہ چھ پیسے اور اکتوبر کیلئے 29 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔
سنگدل وزیراعظم اور اسکےسیلیکٹرزجواب دیں،
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) January 11, 2021
آپ غریب عوام پرظلم کےاورکتنے پہاڑ توڑیں گے؟
آج بجلی مزید مہنگی کرکےآپ نےغربت ومہنگائی تلے کچلےعوام پر وہ بوجھ کیوں ڈال دیا جسےبرداشت کرنےکی وہ سکت نہیں رکھتے؟
دکھی عوام کوپہنچنےوالی اذیتوں کی نہ اس جعلی حکومت کو پرواہ ہے نہ سیلیکٹرز کو