بلاول بھٹوزرداری نے حکومت کو منافق اور دھوکے باز قرار دے دیا

بلاول بھٹوزرداری نے حکومت کو منافق اور دھوکے باز قرار دے دیا
بلاول بھٹوزرداری نے حکومت کو منافق اور دھوکے باز قرار دے دیا

  

مالاکنڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام جانتے ہیں کہ تبدیلی والے جھوٹ بولتے ہیں،تبدیلی والے منافق اور دھوکے باز ہیں،ہم نے جو بھی وعدہ کیا اسے پورا کیا۔

بٹ خیلہ میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مالاکنڈ کی عوام نے آج پاکستان کو  اپنا فیصلہ سنادیا ہے،ہر شہری کا ایک ہی مطالبہ ہے ’سلیکٹڈ چلا جائے‘۔ذوالفقار علی بھٹو نے ایف سی آر کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا اور اسے پورا کیا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے ساتھ ملکر آمروں کا مقابلہ کیا،وعدہ کرتا ہوں کہ مل کر کٹھ پتلیوں کو بھگائیں گے،سلیکٹڈ راج ختم کرکے جمہوریت کو بحال کرینگے،کسی کٹھ پتلی کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نےآرمی پبلک سکول (اے  پی ایس) میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا،ہمیں ٖفخر ہے کہ بٹ خیلہ والوں نے دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کا پرچم لہرایا،عمران خان نے مچھ متاثرین کو بلیک میلر کہا،یہ کس قسم کا انصاف ہے؟عمران خان نے ہمیشہ بزدلی دکھائی۔

مزید :

قومی -