پاکستانی معیشت سے مسلسل تیسرے مہینے بھی بڑی خوشخبری آگئی، جان کر وزیراعظم کی خوشی کی بھی انتہا نہ رہے

پاکستانی معیشت سے مسلسل تیسرے مہینے بھی بڑی خوشخبری آگئی، جان کر وزیراعظم کی ...
پاکستانی معیشت سے مسلسل تیسرے مہینے بھی بڑی خوشخبری آگئی، جان کر وزیراعظم کی خوشی کی بھی انتہا نہ رہے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے لیے ملکی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ، معاشی میدان سے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ پہلی بار امریکہ کے لیے پاکستان کی ماہانہ برآمدات 400  ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے ”دسمبر 2020ءمیں امریکہ کو 425ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں جو گزشتہ سال اسی ماہ کی نسبت 27فیصد زیادہ تھیں۔ گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں امریکہ کو 334ملین ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں۔“ رپورٹ کے مطابق یہ مسلسل تیسرا مہینہ ہے کہ امریکہ کو پاکستانی برآمدات 400ملین ڈالر سے زائد کے عدد کو پہنچ رہی ہیں۔ اکتوبر میں پاکستان کی امریکہ کو برآمدات 430ملین ڈالر اور نومبر میں 437ملین ڈالر ہوئی تھیں۔

مزید :

بزنس -