وزیرِ اعظم سے پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات 

وزیرِ اعظم سے پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات 
وزیرِ اعظم سے پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات 
سورس: File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے ٹینرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم کی وفد کو لیدر کی صنعت کے فروغ کے لیے تعاون کی یقین دہانی۔ 

وزیراعظم آفس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر حماد اظہر، مشیرِ عبدالرزاق داؤد، معاونِ خصوصی وقار مسعود اور چیئرمین پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن انجم ظفر بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مثبت معاشی و کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت صنعت کا پہیہ پہلے سے تیز چل رہا ہے جس کی بڑی نشانی بہتر معاشی اعشاریئے ہیں۔ مزید وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایسی صنعتیں جو ملک میں ویلیو ایڈڈ برآمدات کا ذریعہ ہیں ان کو فروغ دینے کےلیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے.

وزیرِ اعظم نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ لیدر کی صنعت کو اپنی پوری صلاحیت پر چلانے کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -