اب آپ کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے والی گاڑی بھی مارکیٹ میں آگئی

اب آپ کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے والی گاڑی بھی مارکیٹ میں آگئی
اب آپ کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے والی گاڑی بھی مارکیٹ میں آگئی

  

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وباءآنے کے بعد سے فیس ماسک ہماری زندگیوں کا سب سے لازمی جزو بن کر رہ گئے ہیں، حتیٰ کہ اگر ہم گاڑی میں دیگر لوگوں کے ساتھ سفر کر رہے ہوں تب بھی فیس ماسک لازمی ہوتا ہے تاہم اب جاپانی کار ساز کمپنی ’ہنڈا‘ نے اس کا حل نکال لیا ہے جس کے بعد آپ کم از کم گاڑی میں فیس ماسک کے بغیر سفر کر سکیں گے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ہنڈا نے ایک ایسا فلٹر تیار کر لیا ہے جو نہ صرف گاڑی میں باہر سے وائرس کے حامل ’ڈراپ لیٹس‘ (متاثرہ افراد کے منہ سے بات کرتے، کھانستے یا چھینکتے ہوئے نکلنے والے لعاب کے انتہائی باریک قطرے)گاڑی میں آنے سے روکتا ہے بلکہ گاڑی کے اندر پہلے سے موجود ڈراپ لیٹس کا بھی 99.9فیصد خاتمہ کر دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فلٹر کو ’کوروماکو‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے معنی ’کار ماسک‘ کے ہیں۔ یہ فلٹر ایک طرح سے ایسا ماسک ہے جو آپ اپنی گاڑی کو پہنا دیں گے اور خود گاڑی میں بغیر ماسک کے سفر کریں گے۔ اس ماسک کی تیاری میں زنک فاسفیٹ کنورژن سسٹم کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ سسٹم اگرچہ نیا نہیں ہے کیونکہ کار ساز کمپنیاں اس سسٹم کو گاڑیوں کے پرزوں کو زنگ لگنے سے بچانے کے لیے پہلے سے استعمال کرتی آ رہی ہیں تاہم ہنڈا نے اسے پہلی بار کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے استعمال کیا ہے۔ 

مزید :

کورونا وائرس -