اب آپ واٹس ایپ گروپ گوگل پر سرچ کر کے ان کا حصہ بن سکتے ہیں

اب آپ واٹس ایپ گروپ گوگل پر سرچ کر کے ان کا حصہ بن سکتے ہیں
اب آپ واٹس ایپ گروپ گوگل پر سرچ کر کے ان کا حصہ بن سکتے ہیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کی طرف سے ایک بار پھر ’پرائیویٹ واٹس ایپ گروپ چیٹس‘ کو انڈیکس کرنا شروع کر دیا گیا ہے جس کے بعد کوئی بھی شخص گوگل پر واٹس ایپ گروپس کو سرچ کرکے ان کا حصہ بن سکتا ہے۔ ویب سائٹ gadgetsnow.com کے مطابق واٹس ایپ کی طرف سے بے شمار پرائیویٹ گروپس کو انٹرنیٹ پر دینا شروع کر دیا ہے جس کے بعد ان گروپس کے لنک گوگل سرچ میں بھی انڈیکس ہونے لگے ہیں۔

واٹس ایپ کی ترجمان الیسن بونی کااس حوالے سے کہنا تھا کہ ”شیئر ایبل پبلک چینلز پر موجود باقی مواد کی طرح انوائٹ لنکس بھی شیئر کیے جاتے ہیں اور گوگل جیسے پلیٹ فارمز پر سرچ کیے جاتے ہیں تاہم صرف انہی گروپس کے انوائٹ لنکس شیئر ہوتے ہیں جن کے ایڈمن انہیں شیئرکرنا چاہتے ہیں۔ جن گروپس کے ایڈمن اپنے گروپ کو پرائیویٹ رکھنا چاہتے ہوں اور مخصوص لوگوں کو انوائٹ کرنا چاہتے ہوں ان کے گروپ کے لنک گوگل یا کسی اور پلیٹ فارم کے ساتھ شیئر نہیں کیے جاتے۔“

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -