شاہد خاقان عباسی کس کی اجازت سے بیرون ملک گئے؟سابق وزیراعظم نے خود ہی بتادیا

شاہد خاقان عباسی کس کی اجازت سے بیرون ملک گئے؟سابق وزیراعظم نے خود ہی بتادیا
شاہد خاقان عباسی کس کی اجازت سے بیرون ملک گئے؟سابق وزیراعظم نے خود ہی بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بیرون ملک جانے کے لئے ایگزٹ کنرول لسٹ(ای سی ایل)سے نام نکالنے کے لئے وزارت داخلہ کو درخواست دی جس کے بعد باہر جانے کی اجازت ملی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت مجھے باہر جانے کی اجازت نہ ملتی تو عدالت میں جاتا، میرا نام پہلے بھی ای سی ایل میں رہا ہے تب بھی ایسے ہی اجازت ملی تھی۔اس دفعہ ایک دن کی بجائے تین ہفتے کے بعد مجھے باہر جانے کی اجازت ملی۔
ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ استعفوں کے معاملے پر اب بھی ہمارے ممبران سے رابطہ کیا جارہا ہے،استعفوں کا آپشن آج بھی موجود ہے،وقت آنے پر اس کو بھی استعمال کیا جائے گا۔نئے الیکشن سے ہی پاکستان کی ترقی کا آغاز ہوگا،نئے الیکشن کے بغیر ملک آگے نہیں چل سکتا،آج نظام آئین کے مطابق نہیں،کورونا ایس او پیز کی وجہ سے نواز شریف سے ملاقات ناممکن تھی،حکومت عوام کے مسائل سے بے خبر ہے۔

مزید :

قومی -