برطانوی پولیس کورونا ضوابط کی خلاف ورزیاں کرنے والوں سے تنگ آگئی 

برطانوی پولیس کورونا ضوابط کی خلاف ورزیاں کرنے والوں سے تنگ آگئی 
برطانوی پولیس کورونا ضوابط کی خلاف ورزیاں کرنے والوں سے تنگ آگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر(محمد رضوان ) گریٹر مانچسٹر پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ پولیس کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوں سے تنگ آگئی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بار بار لاک ڈاون کرنے کے بجائے ایک ہی بار سخت لاک ڈاون کیا جائے ۔
تفصیل کے مطابق برطانوی حکومت چاہتی ہے کہ پولیس کورونا ضوابط کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کو مزید جرمانے کرے لیکن پولیس کورونا ضوابط کی خلاف ورزیوں کے واقعات سے تنگ آ چکی ہے ۔مانچسٹر پولیس کے اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل نیک بیلی وبائی بیماری شروع ہونے کے بعد سے لاک ڈاو¿ن قوانین پر جی ایم پی کی قیادت کر رہے ہیں۔یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت پولیس سے لاک ڈاو¿ن قانون کو نافذ کروانے کے لیے ایک وارننگ نوٹس کے بعد سختی اور جرمانے دینا شروع کروانا چاہتی ہے۔یاد رہے کہ جی ایم پی نے گزشتہ موسم گرما کے بعد سے اب تک کورونا وائرس قانون کی خلاف ورزیوں پر 2400 فکسڈ پینلٹی نوٹس جاری کیے ہیں۔

مزید :

برطانیہ -