’ارطغرل بدھ کو پاکستان آئیں گے‘ کاشف ضمیر کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ارطغرل ڈرامے میں مرکزی کردار نبھانے والے ترک اداکار انگین التان دوزیتان دوبارہ پاکستان آ رہے ہیں۔
کاشف ضمیر نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انگین التان دوزیتان بدھ کو دوبارہ پاکستان آ رہے ہیں۔
اپنی ایک پوسٹ میں کاشف ضمیر نے کہا کہ ان کے مخالفین کے منہ اس وقت بند ہوجائیں گے جب انگین التان پاکستان آجائیں گے اور دونوں ایک ساتھ ہوں گے۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے کاشف ضمیر نے انگین التان کے ساتھ ایک ملین ڈالر کی ڈیل کی تھی جس کے بعد وہ پاکستان آئے تھے۔ ترک اداکار کی پاکستان سے واپسی کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ کاشف ضمیر کے خلاف مقدمات درج ہیں جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
کاشف ضمیر کی گرفتاری کے بعد میڈیا پر خوب شور ہوا اور یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ انگین التان نے ان کے ساتھ معاہدہ ختم کرتے ہوئے پاکستان نہ آنے کا اعلان کیا۔
View this post on Instagram