جنوبی کوریا میں کورونا ویکسین مفت لگائی جائے گی 

جنوبی کوریا میں کورونا ویکسین مفت لگائی جائے گی 
جنوبی کوریا میں کورونا ویکسین مفت لگائی جائے گی 

  

سیول (رضا شاہ) جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اگلے ماہ سے شروع ہونے والے مراحل میں تمام جنوبی کوریا کی عوام کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرے گی۔

 سیول کے پریزیڈنٹ آفس میں اپنے نئے سال کی تقریر میں اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ترجیحات کے مطابق تمام لوگوں کو بلا معاوضہ ویکسین لگائی جائے۔ انہوں نے اپنے نئے سال کے خطاب میں یہ یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ویکسین فروری میں لگانی شروع کر دی جائے گی۔ کچھ غیر ملکی ویکسین سازوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کرنے کے بعد جنوبی کوریا کو توقع ہے کہ وہ آنے والے ہفتوں کے اندر اندر ویکسین کی پہلی کھیپ کی فراہمی وصول کر لے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -