آسٹریا میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 24اموات

آسٹریا میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 24اموات
آسٹریا میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 24اموات

  

ویانا۔(المیر باجوہ)آسٹریا میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 24اموات ہوئی ہیں جبکہ 1500افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ۔آسٹریا کی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ دنوں کی نسبت کورونا کیسز کے پھیلاﺅ میں کمی آئی ہے ،گزشتہ دنوں ہر روز تقریباً دو ہزار کے قریب کورونا کیسز سامنے آرہے تھے ۔ آسٹریا بھر کے مختلف ہسپتالوں میں اب تک انتہائی نگہداشت میں کورونا کے 379 مریض زیر علاج ہیں۔

 ابھی تک آسٹریا میں تین لاکھ 82ہزار 258 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں اور چھ ہزار 747 افراد اس وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ تین لاکھ 55ہزار530افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت وائرس کی وجہ سے آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں دو ہزار 297 افراد زیر علاج ہیں ان میں سے 379 انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -