2 روز قبل لاپتہ ہونے والی 7 سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی، کیا کچھ ظلم ہوا؟ جان کر آنکھوں میں آنسو آجائیں

2 روز قبل لاپتہ ہونے والی 7 سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی، کیا کچھ ظلم ہوا؟ ...
2 روز قبل لاپتہ ہونے والی 7 سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی، کیا کچھ ظلم ہوا؟ جان کر آنکھوں میں آنسو آجائیں
سورس: Screen Grab

  

خیرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے ضلع خیرپور میں دو روز قبل لاپتہ ہونے والی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

خیر پور میں یہ بچی دو روز قبل لاپتہ ہوئی تھی جس کی لاش آج (پیر کو) ہادل شاہ گاؤں کے قریبی کھیتوں سے ملی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کردی گئی ہے۔ ڈاکٹرز نے پوسٹ مارٹم کی روشنی میں بتایا ہے کہ سات سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہوگی۔

انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق سات سالہ بچی کے والد موٹرسائیکل کرائے پر چلاتے ہیں اور گاؤں کے لوگوں کو کرایہ لے کر مختلف جگہوں پر چھوڑ کر آتے ہیں۔ مقتولہ بچی قریبی گاؤں کے ایک گھر میں کام کرتی تھی ، وہ دو روز قبل جب کام سے گھر واپس آ رہی تھی تو راستے سے ہی لاپتہ ہوگئی۔

دوسری جانب سات سالہ بچی کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد ٹوئٹر پر اس کیلئے انصاف کی آواز بلند کی جارہی ہے۔ آج دن بھر ’جسٹس فار مومنہ لاڑک‘ ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -خیرپور -