پی ڈی ایم کے جلسے پر فردوس عاشق بھی میدان میں آگئیں، اپوزیشن پر برس پڑیں

پی ڈی ایم کے جلسے پر فردوس عاشق بھی میدان میں آگئیں، اپوزیشن پر برس پڑیں
پی ڈی ایم کے جلسے پر فردوس عاشق بھی میدان میں آگئیں، اپوزیشن پر برس پڑیں
سورس: File

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے غیورعوام پی ڈی ایم کی سیاست کو جڑ سے اکھاڑ چکے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کےعوام گزشتہ دو الیکشنز میں اپنا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ کے لواحقین نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کرکے پی ڈی ایم کو جواب دے دیا،ہزارہ کے بلیک میلرز کی چیخیں قوم نے آج مالاکنڈ میں سنیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ بے نظیر کو انصاف کیوں نہیں ملا شہزادہ اور راجکماری اپنے اپنے باپوں سے پوچھیں،شہزادے کے پاس کہنے کو کچھ نہیں تھا ۔ بس آئیں بائیں شائیں کرتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار سے محروم ٹولہ کرسی کیلئے ٹکریں مارتا پھر رہا ہے،چوروں کے امام نے پی ٹی آئی کا ترانہ بھی چوری کرلیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیارہ کا ٹولہ ضمنی الیکشن میں اکیلی پی ٹی آئی کے خلاف رولا ڈالے گا،ضمنی الیکشنز میں حصہ اور الیکشن کمشن کے خلاف  احتجاج منافقت ہی منافقت ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -