’آزادی اظہار رائے کا تعین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے سربراہ نہیں کرسکتے‘ ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کرنے پر جرمن چانسلر برہم

’آزادی اظہار رائے کا تعین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے سربراہ نہیں کرسکتے‘ ...
’آزادی اظہار رائے کا تعین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے سربراہ نہیں کرسکتے‘ ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کرنے پر جرمن چانسلر برہم
سورس: File

  

برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جرمنی کی چانسلر آنگلا مرکل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کا تعین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے سربراہ نہیں کرسکتے۔

جرمن چانسلر کے ترجمان کی جانب سے ان سے منسوب بیان جاری کیا گیا ہے جس میں صدر ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

آنگلا مرکل نے اپنے بیان میں کہا کہ جھوٹ اور تشدد کو بڑھاوا دینا باعث تشویش ہے لیکن ایسے مسائل سے ریاستی اداروں کو ہی نمٹنا چاہیے، آزادی اظہار رائے بنیادی حق ہے لیکن اس کا تعین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے سربراہان کو کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہونا چاہیے۔

 خیال رہے کہ جمعہ کے روز ٹوئٹر انتظامیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ یہ کہتے ہوئے معطل کردیا تھا کہ وہ امریکہ میں تشدد کو ہوا دے سکتے ہیں۔ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بین کیے جانے کے بعد ٹوئٹر کو پیر کے روز اس وقت جھٹکا لگا جب اس کے شیئرز کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی آئی۔

مزید :

بین الاقوامی -