امریکی شہری کو جینیاتی تبدیل  شدہ خنزیر کا دل لگا دیا گیا

امریکی شہری کو جینیاتی تبدیل  شدہ خنزیر کا دل لگا دیا گیا
امریکی شہری کو جینیاتی تبدیل  شدہ خنزیر کا دل لگا دیا گیا

  

نیو یارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکہ میں ایک مریض میں جینیاتی تبدیل  شدہ خنزیر کا دل کامیابی سے لگا دیا گیا۔

العربیہ کے مطابق میری لینڈ یونیورسٹی کے میڈیکل کالج سے تعلق رکھنے والے طبی محققین نے 57 سالہ ڈیوڈ بینیٹ  کے جسم  میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر کے دل کی کامیاب پیوند کاری کی ۔  ڈیوڈ کے مطابق وہ یا تو مر سکتے تھے یا پھر اس آپریشن کا رسک لیتے اور یہی ان کے پاس آخری راستہ تھا ۔

العربیہ کے مطابق خنزیر کے دل کی انسان میں پیوندکاری کا آپریشن 8 گھنٹے جاری رہا  ۔ اس آپریشن کیلئے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی سے  ہنگامی اجازت نامہ لیا گیا ۔ 

سرجن ڈاکٹر بارتلے گریفتھ کے مطابق  فی الوقت  یہ دل درست کام کر رہا ہے مگر یہ پہلا تجربہ ہے اس لئے فی الحال مریض کے مستقبل سے متعلق کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی ۔

مزید :

بین الاقوامی -تعلیم و صحت -