مجھے اس لیے پیدا کیا گیا کہ "ولیم "کو اپنے اعضا ءعطیہ کر سکوں، شہزادہ ہیری کا دعویٰ

مجھے اس لیے پیدا کیا گیا کہ "ولیم "کو اپنے اعضا ءعطیہ کر سکوں، شہزادہ ہیری کا ...
مجھے اس لیے پیدا کیا گیا کہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی تہلکہ خیز سوانح حیات میں اپنے بھائی شہزادہ ولیم کے ساتھ اپنے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہیں صرف اس لیے پیدا کیا گیا کہ وہ شاہی وارث شہزادہ ولیم کیلئے بوقت ضرورت اپنے اعضاء عطیہ کرسکیں۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز"نے حال ہی میں "شہزادہ ہیری "کی شائع ہونے والی سوانح حیات "اسپیئر"کے حوالے سے بتایا کہ  شہزادہ ہیری نے لکھا کہ خاندان میں انہیں اور ان کے بھائی کو "ہیئر اینڈ دی سپیئر" سمجھا جاتا تھا، اسی لیے انہوں نے اپنی کتاب کا نام  سپیر رکھا ۔انہوں نے لکھا کہ انہیں اس دنیا میں صرف ایک مقصد کیلئے لایا گیا تھا اور پیدائش کے بعد ان کا صرف ایک ہی مشن تھا کہ شاہی خاندان کے وارث شہزادہ ولیم کے ساتھ اگر  کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آجائے تو وہ انہیں گردے، خون یا بون میرو عطیہ کر سکیں۔

شہزادہ ہیری نے مزید لکھا کہ "ہیئر" اور "سپیئر" کا تصور زندگی بھر ان سے چمٹا رہا ہے، انہیں بچپن میں ہی واضح کر دیا گیا تھا کہ وہ صرف اس لیے پیدا ہوئے ہیں کہ اگر ان کے بھائی کو کچھ ہو جائے تو وہ ان کے کام آ سکیں، انہوں نے لکھا کہ جب میں 20 سال کا تھا تو اپنی پیدائش کے وقت کے حوالے سے ایک کہانی سنی کہ جب میں پیدا ہوا تو میرے والد کنگ چارلس نے مبینہ طور پر میری والدہ لیڈی ڈیانا سے کہا کہ، زبردست! آپ نے مجھے تخت کا وارث (ہیئر) پہلے ہی دے دیا تھا اب ’سپیئر‘ بھی دے دیا، میں نے اپنا کام کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کی سوانح حیات 'اسپیئر ' باضابطہ طور پر فروخت کیلئے پیش کیے جانے کے بعد برطانیہ کی سب سے تیزی سے بکنے والی نان فکشن کتاب بن گئی ہے۔پبلشر کے مطابق برطانیہ میں اشاعت کے پہلے ہی روز ہارڈ بک، ای بُک، آڈیو سمیت کتاب کی اب تک 4 لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں جبکہ یہ کتاب پہلے ہی آن لائن بیسٹ سیلر قرار دی جا چکی ہے۔410 صفحات کی یہ کتاب دنیا بھر میں 16 زبانوں میں شائع کی جائے گی جس میں شہزادہ ہیری نے شاہی خاندان کے بارے میں حیران کن انکشافات کیے ہیں۔