وہ حلقہ جہاں پارٹی ٹکٹ پر( ن) لیگ2حصوں میں تقسیم ہو گئی ،نوازشریف نے اینٹری مارتے ہوئے کیا کیا ؟ جانیے 

وہ حلقہ جہاں پارٹی ٹکٹ پر( ن) لیگ2حصوں میں تقسیم ہو گئی ،نوازشریف نے اینٹری ...
وہ حلقہ جہاں پارٹی ٹکٹ پر( ن) لیگ2حصوں میں تقسیم ہو گئی ،نوازشریف نے اینٹری مارتے ہوئے کیا کیا ؟ جانیے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جڑانوالہ کےحلقہ این اے 96 میں پارٹی ٹکٹ کے معاملے پر نوازشریف کشمکش میں پڑ گئے ، طلال چوہدری اور نواب شیر وسیر میں سے کسی ایک کو چننا مشکل ہو گیا، پارٹی کے تاحیات قائد نے دونوں کو ملاقات کیلئے بلا لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق این اے 96 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری اور نواب شیر وسیر دونوں ہی پارٹی ٹکٹ کے امیدوارہیں ، اور اس معاملے کو سلجھانے کیلئے نوازشریف نے دونوں رہنماؤں کو ملاقات کیلئے طلب کر لیاہے ۔

جڑانوالہ سے این اے 96 سے دونوں رہنماؤں کے  معاملے پر پارٹی 2حصوں میں تقسیم تھی، مسلم لیگ کے صدر ایک شخص کو سپورٹ کر رہے ہیں جبکہ دوسری خاتون رہنما ، طلال چوہدری کو سپورٹ کر رہی ہیں ، دونوں میں مقابلہ بھی سخت ہے کیونکہ دونوں کی مقبولیت بھی حلقے میں اچھی ہے ،صورتحال کو دیکھتے ہوئے نوازشریف نے 2 روز قبل حلقے میں  سروے کروایا جس کے بعد اسحاق ڈار نے مشورہ دیا کہ نوازشریف دونوں رہنماؤں سے خود ملاقات کریں اور پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کریں ۔

نوازشریف نے دونوں رہنماؤں کو ملاقات کیلئے بلایا ہے اس کے بعد وہ ایک رہنما کو پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کر یں گے تاہم جس ٹکٹ حاصل نہیں کر سکے گا اسے بعد میں ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ن لیگ نے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے رات کو کچھ اہم فیصلے کیے ہیں اور ناموں کا اعلان بھی کیا لیکن کچھ ایسے حلقے بھی ہیں جہاں ابھی تک پارٹی ٹکٹ کا حتمی فیصلہ نہیں ہو پایا ہے جن میں ملتان کے حلقے این اے 149 ، 150 ، پی پی 213، 224،216،217 شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ لاہور کے بھی چند حلقوں میں پارٹی ٹکٹ فائنل نہیں ہو سکے ہیں ۔