منڈی بہاء الدین (ویب ڈیسک) نواحی علاقے کوٹ پھلے شاہ کے ایک مکان میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکہ آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے کے باعث ہوا، جاں بحق افراد میں 4 خواتین اور 1 بچی بھی شامل ہے، 4 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مکان میں آتش بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا، دھماکے کے نتیجے میں پڑوسی کے مکان کی چھت بھی گر گئی۔