بیان بازی کے علاوہ وزیراعلیٰ اور وزیراعظم نے پوچھا تک نہیں، سنوکر چیمپئن محمد آصف کا بیان بھی آگیا
لاہور (ویب ڈیسک) سنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے سارک ٹائٹل جیتنے کے بعد شکوہ کردیا اور کہا کہ سنوکر کا عالمی چیمپئن بنے 2 ماہ ہوچکے ہیں لیکن وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت کسی نے پوچھا تک نہیں ہے۔
یادرہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا گزشتہ روز آصف کے سارک ٹائیٹل جیتنے پر’ویلڈن‘ کا بیان جاری کیا گیا تھا ۔ محمد آصف نےسوال اٹھایا کہ اگر سنوکر پلیئرز کو ایسے نظر انداز کیا گیا تو نئے پلیئرز کیسے آئیں گے؟ محمد آصف نے مزید کہا کہ کوئی ایسا کام نہیں ہوا جس سے مجھے حوصلہ ملے، ساری توجہ کرکٹ کو دی جاتی ہے، ہم بھی چاہتے ہیں ہمیں سراہا جائے اور انعام دیا جائے۔