لاہور آرٹس کونسل اور ہَر سُکھ کے زیر اہتمام محفل نعت

         لاہور آرٹس کونسل اور ہَر سُکھ کے زیر اہتمام محفل نعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل اور ہَر سُکھ کے زیر اہتمام محفل نعت و منقبت بعنوان ”گُل ہائے عقیدت“کا روح پرور انعقاد کیا گیا۔محفل میں معروف نعت و منقبت خوان سے آپ ؐکے حضور گُلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔چیئرمین الحمراء رضی احمد نے پروگرام کے حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ آپ ؐ کی سیرت علم وفکر کا سرچشمہ ہیں،آپ کی سیرت نہ صرف مکمل ضابطہ حیات ہے بلکہ تمام مسائل و مشکلات کے حل میں مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہے۔پروگرام میں ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر کاظمی نے خصوصی شرکت کی اوراس حوالے سے کہا کہ یہ ہماری خوش بختی ہے کہ ہم اس ہستی کی اُمت ہیں جسے خالق کائنات نے رحمتہ اللعالمین ؐبنا کر بھیجا،آ پ ؐ خاتم الرسل اور نبیوں کے سردار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اہل بیت کی محبت دین اسلام کی بنیادی تعلیمات کا جز لازم ہے،ہمیں اپنی زندگیوں کو اہل بیت کی سوچ وافکار کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔ پروگرام میں جسٹس جواد ایس خواجہ،بینہ جواد و دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔پروگرام کا آغاز تلاوت قران مجید سے ہوا۔نامور مدح خواں معظم علی مرزا،خواجہ علی کاظم، سید گلفام کاظمی اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سید حمید موسوی سید،عمیس موسوی،سراج موسوی نے ہدیہ عقیدت کے نذرانے پیش کئے۔نہایت خوبصورت  آواز میں نواسے رسول ؐ سے محبت وعقیدت کا اظہار کیا گیا۔پروگرام کا انعقاد رجب کے بابرکت مہینہ کی مناسبت سے کیا گیا جو حضرت علیؓ کا یوم ولادت ہے۔

مزید :

کلچر -