روزنامہ پاکستان کے سابق کارکن وقارراناسپرد خاک

    روزنامہ پاکستان کے سابق کارکن وقارراناسپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) روزنامہ پاکستان کے سابق کارکن وقار رانا میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک،نماز جنازہ امین پارک سمادی گنگارام کی گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں روزنامہ پاکستان کے گروپ  ایڈیٹرکوآرڈینیشن ایثار رانا، ایڈمنسٹریٹرفاروق چو ہد ر ی،نعیم مصطفی، سینئر صحافی شاہنواز رانا،نوید رانا، ایمان رانا،اذان رانا، محمد بشیر احمد،عمران نواز،ظفران احمد، چوہدری منشاء پرنس،وقاص منشا ء پرنس،علی پرنس سمیت صحافی برادری، عزیزو اقارب اور دوستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ وقار رانا کو جمعرات کی صبح  دل کا دورہ پڑا ان کو فوری میوہسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے۔مرحوم کی وفات پر روزنامہ پاکستان کے تمام سٹاف نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی۔مرحوم کی رسم قل آج بعد نماز ظہر بلال مسجدسمادی گنگارام میں ادا کی جائے گی۔