ہائیر کا جدید ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی استحکام کے موضوع پر سیمینار

  ہائیر کا جدید ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی استحکام کے موضوع پر سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)ہائیر(Haier) کی جدید ٹیکنالوجی، ماحولیاتی استحکام اورجدید طرز زندگی کیلئے ایک روشن مستقبل کا ایک عملی مظاہرہ کے موضوع پر تقریب، ہائیر کے وسیع ڈیلر نیٹ ورک، بزنس پارٹنرز اور پاکستان کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔  سیمینار اہم اعلانات کا محور رہا جہاں 2025ء کیلئے Haier کے وژن کی جھلک پیش کی گئی۔ سیمینار کی ایک اہم سرگرمی Haier کی فیکٹری کا دورہ تھا۔ جہاں ملک بھر سے آئے 1000 سے زائد ڈیلرز نے مصنوعات کی پروڈکشن اور ڈسپلے سینٹر کا معائنہ کیا۔ مصنوعات کی پروڈکشن کے دورے میں ڈیلرز نے جدید ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات کی تیاری کے اعلیٰ معیار کو براہراست مشاہدہ کیا۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے مہمان خصوصی کے طور پرسیمینار کو رونق بخشی۔ انہوں نے کہا جس طرح محنت اور لگن نے مجھے میرے خواب کو پورا کرنے میں مدد دی اسی طرح Haier کی مسلسل جدت پسند کاوشیں صارفین کی زندگی کو مزید آسان و آرام بنا رہی ہیں۔  Haier ماحولیاتی استحکام کیلئے پرعزم ہے اور اپنی منصوعات میں ماحول دوست ٹیکنالوجی کو شامل کر رہا ہے۔ ایونٹ میں Haier کی قیادت کی متاثر کن تقاریر شامل تھیں جس میں فینگ ژیانفا، سی ایم او Haier پاکستان نے کہا ”Haier نہ صرف صارفین کی توقعات پر پورا اتر رہاہے بلکہ ساتھ ساتھ مصنوعات کے معیار کو نئے مقام پر لے جانے کیلئے کوشاں ہے۔ صہیب راٹھور ڈائریکٹر سیلز نے کہا 2025 صارفین کے ساتھ مزید قربت اور مستحکم کاروباری امور کا سال ہوگا۔ ہمایوں بشیر ڈائریکٹر مارکیٹنگ نے کہا Haier ٹیکنالوجی کی انقلابی تبدیلیوں کیلئے پرعزم ہے جو ہمارے صارفین کیلئے آرام اور سہولت کا نیا باب کھولیں گی۔