کم تعلیم یافتہ اساتذہ کو ریٹائرکرنے کا فیصلہ، محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈیٹا مانگ لیا

    کم تعلیم یافتہ اساتذہ کو ریٹائرکرنے کا فیصلہ، محکمہ سکول ایجوکیشن نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                                         لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب میں دو سے تین ہزار اساتذہ کو سسٹم سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی ارلی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پالیسی تیار کرلی۔ذرائع کے مطابق صرف میٹرک تک تعلیم والے اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر ریٹائرڈ کیا جائے گا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے 50 سال تک والے اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کا آپشن دے دیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے پچاس سال تک والے اساتذہ کا ڈیٹا طلب کرلیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ ریٹائرمنٹ پالیسی میں تبدیلی کے لیے چیف سیکرٹری کو لکھ دیا گیا ہے، موجود پالیسی کے تحت 55 سال یا اس سے زائد عمر کے اساتذہ پری میچور ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن  نے  آؤٹ سورس سکولوں میں کم تعلیم یافتہ اساتذہ کی تعیناتیوں کے معاملہ کا نوٹس لے لیا۔ آؤٹ سورس سکولوں میں کم سے کم 14 سالہ تعلیم یافتہ اساتذہ کو ہی رکھا جاسکے گا، اساتذہ کی ریکروٹمنٹ کیلئے کم سے کم تعلیمی قابلیت بی اے یا بی ایس ای مقرر کردی گئی۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے لائسنسز کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی