پبلک سروس کمیشن میں مختلف محکموں کی خالی آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان
لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب پبلک سروس کمیشن میں مختلف محکموں کی خالی آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس میں لیبر آفیسر کیلئے 6 اْمیدوار کامیاب،محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی انسپکٹرسرگودھا کیلئے6 اْمیدوار کامیاب ہو گئے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر انکولوجی کیلئے ایک،سینئر رجسٹرار پیڈیاٹرک کیلئے 2امیدوار کامیاب ہوئے۔