’برصغیر کے اردو تفسیری ادب کاجائزہ کے عنوان پر سیمینار آج ہو گا
لاہور (پ ر)عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے زیراہتمام جامعہ اشرفیہ لاہور میں آج صبح ساڑھے نو بجے مرکزی صدر مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیرصدارت ”برصغیر کے اردو تفسیری ادب کا جائزہ“ کے عنوان پر سیمینار ہوگا جس میں خطبہ استقبالیہ مرکزی سینئر نائب صدر خالدہ جمیل پیش کریں گی جبکہ سیمینا ر میں برصغیر پاک وہند میں شائع ہونے والی مختلف معروف اردو تفاسیر، تفسیر معارف القرآن، تفسیر عثمانی، تفسیر بیان القرآ ن، تفسیرضیاء القرآ ن،تفسیر احسن البیان، تفسیر الحسنات بآیات بیّنات، تفسیر تفہیم القرآن، تفسیر معالم القرآن، تفسیر تدبر قرآن اور دیگر تفاسیر پر ملک کی نامور علمی و ادبی شخصیات پروفیسر مولانا یوسف خان، مولانا ڈاکٹر سعد صدیقی، خالدہ جمیل، ڈاکٹر حافظ عبدالقدیر، ڈاکٹر حسن مدنی،ڈاکٹر عائشہ جبین، ڈاکٹر خلیل احمد تھانوی، ڈاکٹر حامد اشرف ہمدانی، پروفیسر ڈاکٹرکریم خان، ڈاکٹر حسیب قادری، ڈاکٹر فریحہ انجم،مولانا سجاد اور ڈاکٹر عاصم نعیم سمیت دیگر مقالات پیش کریں گے۔