وزارت،ہوپ کے مابین غلط فہمیوں کا خاتمہ خوش آئند،امتیاز الرحمن

      وزارت،ہوپ کے مابین غلط فہمیوں کا خاتمہ خوش آئند،امتیاز الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (انٹرویو:میاں اشفاق انجم، تصاویر:ا یوب بشیر) میزاب گروپ کے ڈائریکٹر ہوپ پنجاب کے سابق چیئرمین امتیاز الرحمن چودھری نے13 جنوری سے جدہ میں شروع ہونے والی بین الاقوامی سالانہ حج کانفرنس اور عالمی نمائش میں شرکت کے لئے لاہور سے روانگی سے پہلے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ حج سکیم کے تاخیر کا شکار ہوتے معاملات ہوپ اور وزارت کے درمیان پیدا کی گئی غلط فہمیوں کو جس انداز میں خصوصی دلچسپی لے کر وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین، وفاقی سیکرٹری ذوالفقار حیدر،چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے حل کرایا ہے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ تینوں بڑی شخصیات نے پرائیویٹ سیکٹر کو بڑے بحران سے بچایا ہے ہوپ کے مرکزی چیئرمین سمیت تمام زونلز چیئرمین کے مثبت کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ میزاب گروپ چودھری سالک حسین، علامہ طاہر محمود اشرفی اور ذوالفقار حیدر کو حج کانفرنس میں اپنے سٹال پر آمد کا شدت سے منتظر رہے گا۔امتیاز الرحمن چودھری نے سعودی شرکہ راوف منیٰ کی حج 2024ء میں تاریخ ساز خدمات کے اعتراف میں راوف منیٰ کے سی ای او کو نیشنل حج کونسل برائے اوورسیز حجاج کا چیئرمین مقرر کئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا استاد زوہیر عبدالحمید سدایو کمٹمنٹ پوری کرنے والی شخصیت ہیں۔ ڈائریکٹر میزاب نے سعودی شرکہ راوف منیٰ کو خدمات حج2025ء کے لئے ایک لاکھ کا کوٹہ ملنے پراظہار تشکرکیا۔