وقف غیر مسلم املاک پر بنائی گئی90کچی آبادیوں کی رپورٹ تیار

    وقف غیر مسلم املاک پر بنائی گئی90کچی آبادیوں کی رپورٹ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ نے پنجاب سمیت ملک کے تین صوبوں میں غیر مسلم وقف املاک پربنائی گئی کچی آبادیوں کے حوالے سے مندروں اور گورودواروں کے نام پر وقف غیر مسلم املاک پر ملک بھر میں بنائی گئی90کچی آبا د یو ں کی رپورٹ تیار کر لی۔ ذرائع کے مطابق 1996 میں وزیر اعظم نے جن 90 کچی آبا د یوں کو ریگولرائزڈ کرنے کی منظوری دی  ان میں پنجا ب کے 19 شہروں میں سے لاہور میں 12، قصو ر میں 5، ننکانہ صاحب میں 12، گوجرانوالہ میں 13، سیالکوٹ میں 5، راولپنڈی میں 1، گجرات میں 3، فیصل آباد  2، سرگودھا  2، خوشاب میں 1، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 4، جھنگ میں 1، سا ہیوال میں 1، ملتان میں 6، خا نیو ا ل میں 2، وہاڑی میں 3، بہاولپور  3، بہا و لنگر 1 اور رحیم یار خان میں بھی 1 کچی آبا د ی متروک وقف بورڈ کی اراضی پر بنائی گئی۔ ذ را ئع کے مطابق کراچی میں 6، سکھر 1، لاڑکانہ  2، خیر پور  1 اور سانگھڑ میں بھی 1 کچی آبادی متروکہ وقف املا ک بورڈ پر بنائی گئی ہے  جبکہ پشاور میں بنائی گئی 1کچی آبادی بھی شامل ہے۔ قوانین کے باوجود وقف املاک پر موجود قابضین کی اکثریت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کا کرایہ دار بننے سے انکار کر دیااور مالکانہ حقوق دینے کا مطالبہ کر دیاجس کے سبب تمام معاملات آج تک التوا کا شکار چلے آ رہے ہیں اور متروکہ وقف املاک  حکام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔