اسلام اللہ کی مخلوق کیساتھ نرمی کا حکم دیتا ہے،ریاض نجفی

  اسلام اللہ کی مخلوق کیساتھ نرمی کا حکم دیتا ہے،ریاض نجفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اسلام دو چیزوں کا نام ہے اطاعت خالق کائنات اور مخلوق کے ساتھ نرمی سے پیش آنا۔ سب کوتاہیوں کی معافی ہے لیکن جس نے حقوق العباد کی کوتاہی کی اس کی معافی نہیں ہے۔معاشرے میں ایسے لوگ بڑی تعداد میں ہیں جنہوں نے ایک دوسرے کے حقوق غصب کر رکھے ہیں۔ ہم میں سے کتنے ایسے ہیں جنہوں نے اپنی بہنوں کا حق کھایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نماز میں دوسری رکعت میں دوسری سورۃ توحید پڑھی جاتی ہے جس کو آدمی اگر بھول کر بھی شروع کر دے تو اس کو پورا کے بغیر نہیں چھوڑا جا سکتا۔پوری کی پوری سورہ توحید اللہ تعالی ٰ کی توحید کے بارے میں ہے۔ جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاؤن میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا سورہ کوثر ایک معجزاتی سورہ ہے۔

  جس کوسبع معلقات کے مقابلے میں خانہ کعبہ لٹکایا گیا اور اس کا اثر یہ ہوا کہ تمام معلقات کو خانہ کعبہ سے اتار دیا گیا۔