ٹینس کے کھیل کو گراس روٹ سطح پر فروغ دینا ضروری ہے،عمران افراز
اسلام آباد (یواین پی) گن اینڈ کنٹری کلب، اسلام آباد کے سیکرٹری عمران افراز خان نے کہا ہے کہ ٹینس کا کھیل مہنگا ترین کھیل اور گراس روٹ سطح پر ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گن اینڈ کنٹری کلب اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نعمان افضل بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹینس کا کھیل مہنگا ترین کھیل ہے اور یہ کھیل عام کھلاڑی نہیں کھیل سکتے کیونکہ یہ کھیل ان کی پہنچ سے دور ہے۔