ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز،شاہین او ر نسیم شاہ کو آرام کروانے پرغور
لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد اب ویسٹ انڈیز سے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کرکٹ سیریز کیلیے تیار ہے جس کا ممکنہ اسکواڈ سامنے آگیا۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچز ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا کو چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے آرام کا موقع دے کر اُن کی جگہ قاسم اکرم کو ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ دی جائے گی جبکہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور ان کے دیرینہ ساتھی نسیم شاہ کو بھی ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کو سپر اسپورٹ پارک میں سیریز کے افتتاحی میچ میں خراب کارکردگی کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے الیون سے ڈراپ کیا گیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میں نسیم شاہ کو آرام کا موقع دینے کا مقصد چیمپئنز ٹرافی پر فوکس ہے۔