مینز، وومن ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ کا افتتاح
لاہور (این این آئی) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے نیشنل مینز اینڈ وومن ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ کا افتتاح کردیا۔ ویلیوڈروم نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں سائیکلنگ چمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد کلیم، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم،سائیکلنگ فیڈریشن سے معظم خان کلیئر، پنجاب اولمپئن ایسوسی ایشن سے ادریس حیدر خواجہ اور وقار نے شرکت کی، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری تھے انہوں نے نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ کو باقاعدہ اوپن کیا اور افتتاحی روز کے مقابلے بھی دیکھے۔