تائیکوانڈو کے کھیل کا فروغ اولین ترجیح ہے،مسعود آفریدی
اسلام آباد (یواین پی) پاکستان گلوبل تائیکوانڈو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور عالمی کھلاڑی مسعود آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں گلوبل تائیکوانڈو کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں گلوبل تائیکوانڈو کے فروغ کے لیے ایک جامع حکمت عملی کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اور ملک کے دیگر شہروں میں مرد و خواتین کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اور ساتھ ہی تکنیکی آفیشلز کورس کے ذریعے شرکاء کو گلوبل تائیکوانڈو کے نئے قوانین سے روشناس کرایا گیا ہے۔