شہری لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم
لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیاتفصیلات کے مطابق مغل پورہ میں مبشر سے 2لاکھ روپے اور دیگر سامان،ہیئر میں صدیق سے 1 لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون،گوالمنڈی میں بشیر سے 1 لاکھ 70ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان، مزنگ میں دانیال سے1 لاکھ60 ہزار روپے اور موبائل فون،شیراکوٹ میں ادریس سے 1لاکھ 50ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،ڈیفنس بی میں خالد سے 1 لاکھ 40ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا،سندر اور باغبانپورہ سے گاڑیاں جبکہ نوانکوٹ،مصری شاہ اور نصیر آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔