جرائم کے خاتمہ کیلئے شہریوں کا تعاون ضروری، ڈی آئی جی آپریشنز

  جرائم کے خاتمہ کیلئے شہریوں کا تعاون ضروری، ڈی آئی جی آپریشنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے شہریوں کا تعاون بنیادی اہمیت رکھتا ہے  شہری کھلی کچہریوں میں شریک ہو کر اپنے مسائل کھل کر بیان کریں ان خیالات کا اظہار  جامع مسجد غوثیہ نورانی لٹن روڈ میں کھلی کچہری کے دوران کیا۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد نے کھلی کچہری میں شرکت کیا۔  فیصل کامران نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ جمعہ کے روز84تھانوں کی حدود میں کھلی کچہریاں باقاعدگی سے منعقد کی جا رہی ہیں جہاں ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز عوام کے مسائل سن کر فوری کارروائی عمل میں لارہے ہیں۔فیصل کامران نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام کے مسائل فوری طور پر حل کرنا ہے۔شہریوں کی درخواستوں پر جاری کردہ احکامات کی پیش رفت کیلئے خصوصی فیڈ بیک سیل قائم کیا گیا ہے جو کارروائی کی مکمل نگرانی کرتا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے قبل ازیں اپنے دفتر میں بھی کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ 

مزید :

علاقائی -