دیپالپور، پولیس مقابلہ،زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی
اوکاڑہ(بیورو رپورٹ،نامہ نگار) تھانہ سٹی دیپالپور کے علاقہ پھٹیاں والا پل کے قریب پولیس مقابلہ، زیر حراست ڈاکو مدثر ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی، حملہ آور 2 ملزمان فرار ہوگئے زخمی ڈاکو نے سٹی دیپالپور کے علاقہ عیسیٰ لنگاہ میں دوران واردات معصوم شہری کو فائر مار کر زخمی کیا تھا۔ تھانہ سٹی دیپالپور پولیس زیر حراست ڈاکو کو میں اسکی نشاندھی پر ریڈ کے لیے مکان لیکر گئی جہاں 02 ملزمان اپنے ساتھی کو پولیس حراست سے چھڑانے کی نیت سے حملہ آور ہو گئے۔ حملہ آور ملزمان پولیس وین پر مسلسل فائرنگ کرتے رہے پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔ ملزمان کی طرف سے فائرنگ رکی تو زیر حراست ڈاکو زخمی حالت میں پڑا تھا۔ سٹی دیپالپور پولیس نے حملہ آور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں گرفتار ڈاکو کو برائے علاج معالجہ ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا گیا۔