ڈکیت گینگ کے 2ملزم گرفتار،مال مسروقہ، اسلحہ برآمد
لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل ایریا پولیس نے پیشہ ور متحرک مانی موبائل سنیچر ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل ایریا انویسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کے دوران موبائل فون چھیننے اور گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ عمران عرف مانی اور اس کا ساتھی ہارون کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینے گئے لاکھوں مالیت کے موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان گلیوں اور شاہراؤں پر شہریوں کو گن پوائنٹ پر وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے۔