پتنگ بازوں، بیچنے، بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم 

  پتنگ بازوں، بیچنے، بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                            لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ جان لیوا سرگرمی کی ہرگز اجازت نہیں اور خونی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں جبکہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں جبکہ اساتذہ اور سول سوسائٹی خطرناک کھیل اور کاروبار کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہری پتنگ بازی کی صورت میں 15 پر اطلاع دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کیخلاف کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر31 ملزمان گرفتار، 34 مقدمات درج کئے گئے دوسری جانب  ڈاکٹر عثمان انور نے سانحہ جی پی او چوک کے شہدا ء پولیس کی 17ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ  سانحہ جی پی او چوک کے شہداء پولیس کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہے گی۔ 

 لاہور میں 19ملزمان گرفتار، 22 مقدمات درج، 70 پتنگیں اور 25ڈور چرخیاں برآمد کروائی گئیں۔ 

 ترجمان نے مزید بتایا کہ گذشتہ سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں 12525ملزمان گرفتار، 11866 مقدمات درج کیے گئے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 06 لاکھ 77 ہزار سے زائد پتنگیں، 36 ہزار سے زائد چرخیاں ڈور برآمد کی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -