واردات کی منصوبہ بندی ناکام، 2ملزم گرفتار

    واردات کی منصوبہ بندی ناکام، 2ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)لوہاری گیٹ پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق لوہاری گیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قدیمی باغ کے قریب سے دو رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ سردار علی اور محمد علی بٹ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمان راوی روڈ،ٹبی سٹی اور اسلامپورہ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے۔

مزید :

علاقائی -