صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد 

 صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جج پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کیخلاف اْنکے مخالف امیدوار کی انتخابی عذرداری کو مسترد کر دیا اور وزیر پنجاب کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو برقرار رکھا ہے،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے امیدوار وقاص افتخار کی عذرداری پر سماعت کی جس میں پی پی 51 سیالکوٹ مسلم لیگ نون کے ذیشان رفیق کی کامیابی کو چیلنج کیا گیا صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ اْن کے موکل کیخلاف انتخابی عذرداری قابل سماعت نہیں اور انتخابی عذرداری دائر کرتے وقت  الیکشن ایکٹ کے مطابق ضروری قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے. وکیل نے یہ بھی نشاندہی کی کہ دستاویزات کی اوتھ کمشنر سے تصدیق نہیں کرائی گئی دوسری جانب وقاص افتخار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ کی اْنکے موکل  فارم 45 کے مطابق کامیاب ہوئے لیکن فارم 47 میں مسلم لیگ ن کے ذیشان رفیق کو کامیاب قرار دے دیا گیا،اس لئے کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

انتخابی عذرداری مسترد

مزید :

صفحہ آخر -