9مئی مقدمات، اعجاز چودھری کے وکیل کو دلائل کیلئے آخری موقع 

    9مئی مقدمات، اعجاز چودھری کے وکیل کو دلائل کیلئے آخری موقع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز احمد چودھری کی نو مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں میں اْن کے وکیل کی عدم دستیابی پر ناراضگی پر اظہار کیا اور دلائل کیلئے آخری موقع دے دیا انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی تو ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے،اس پر عدالت نے معاون وکیل کو باور کرایا کہ ایک طرف کہتے ہیں کہ عدالت فیصلہ نہیں کرتی اور دوسری طرف خود پیش نہیں ہوتے گزشتہ کئی سماعتوں سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آخری موقع ہے اگر آئندہ پر سماعت پر اعجاز چوہدری کے وکیل پیش نہ ہوئے تو فیصلہ کر دینگے،عدالت نے اعجاز چوہدری کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی۔

آخری موقع 

مزید :

صفحہ آخر -