پاکستان عالمی سطح پر آئی ٹی سیکٹر میں حصہ ڈالنے کیلئے بہتر پوزیشن میں ہے: سالک حسین 

    پاکستان عالمی سطح پر آئی ٹی سیکٹر میں حصہ ڈالنے کیلئے بہتر پوزیشن میں ہے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            اسلام آباد(این این آئی)اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی)  اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی وزارت کے تحت پبلک سیکٹر کی ایک تنظیم نے پلس ڈبلیو انکارپوریشن کے تعاون سے ایک تاریخی آئی ٹی اور جاپانی لینگویج انٹرنشپ پروگرام کے آغاز کی تقریب کی میزبانی کی۔جس کا افتتاح وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر جدید معیشتوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان اپنے باصلاحیت نوجوانوں کے ساتھ عالمی سطح پر اپنا حصہ ڈالنے کے لیے اچھی پوزیشن پر ہے، میر یٹ ہوٹل اسلام آباد میں ہونے والی اس تقریب کا مقصد جاپانی زبان کے ذریعے آئی ٹی گریجویٹس کو بااختیار بنانا اور جاپان میں جدید آئی ٹی ٹریننگ کے مواقع تھا، یہ اقدام آئی ٹی گریجویٹس کو ڈیٹا سائنس اور کلاؤڈ ٹیکنالوجیز میں جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے،وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی آئی ٹی صلاحیت کو ظاہر کرنے کے لیے ایسے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر جدید معیشتوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان اپنے باصلاحیت نوجوانوں کے ساتھ عالمی سطح پر اپنا حصہ ڈالنے کے لیے اچھی پوزیشن پر ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر او ای سی نصیر خان کاشانی نے  15 یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ 54 آئی ٹی پروفیشنلز کا یہ افتتاحی بیچ ایک سفر کے آغاز کی نمائندگی کرتا ہے جو دو سال تک 4000 پروفیشنلز تک پھیل جائے گا۔ 

چوہدری سالک حسین

مزید :

صفحہ آخر -