آئندہ ماہ بجلی 10روپے فی یونٹ سستی ہو جائیگی،گوہر اعجاز 

     آئندہ ماہ بجلی 10روپے فی یونٹ سستی ہو جائیگی،گوہر اعجاز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د(آن لائن)سابق نگراں وفاقی وزیرگوہر اعجاز نے بجلی سستی ہونے کے حوالے سے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ آئندہ ایک ماہ میں بجلی 10 روپے فی یونٹ سستی ہوجائے گی، امید ہے اگلے 30 روز میں آئی پی پیز کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے،الحمدللہ، اس معاملے پر ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے،ایک ایک پاور پلانٹ کو دیکھا جا رہا ہے،جو پاور پلانٹ جتنی بجلی بنا رہے ہیں اتنی ادائیگی کی جائے، انہوں نے کہا کہ یکم جولائی 2024 سے آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹ کا معاملہ اٹھایا گیا تھا،کئی آئی پی پیز بجلی نہیں بناتے لیکن پیسے لے جاتے ہیں، بجلی پیدا نہ کرنے والے آئی پی پیز کو ایک ہزار ارب روپے ادا کیے جا رہے تھے، بجلی پیدا نہ کرنے والے آئی پی پیز کو 10 روپے فی یونٹ کیپسٹی پیمنٹ ادا کیے جا رہے تھے۔

گوہر اعجاز

مزید :

صفحہ آخر -