حکومت کیساتھ مذاکرات کا چوتھا دور مشروط ہوگا: صاحبزادہ حامد رضا

  حکومت کیساتھ مذاکرات کا چوتھا دور مشروط ہوگا: صاحبزادہ حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                اسلام آباد (این این آئی) ترجمان پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حکومت کیساتھ مذاکرات کا چوتھا دور 9مئی واقعات اور 26نومبر کے احتجاج پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے بعد ہی شروع ہوگا۔نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر حکومت آپ کو مجھ سے ملنے کی اجازت نہیں دیتی تو آپ تیسری ملاقات کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر حکومت جوڈیشل کمیشن بناتی ہے تو چوتھا اجلاس ہوگا، اگر حکومت ملاقاتوں سے کھیلنا چاہتی ہے تو ہم معذرت کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے حکمران اتحاد کی ٹیم سے مطالبہ کیا کہ وہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے خان تک رسائی دے جبکہ حکومت نے سابق حکمران جماعت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک تحریری دستاویز پیش کریں جس میں مطالبات کی فہرست موجود ہو۔ 

حامد رضا

مزید :

صفحہ آخر -