جمرود پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
جمرود (نمائندہ خصوصی) جمرود پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا،وزیر اعلی خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات محمد سہیل آفریدی نے پریس کلب کے نو منتخب صدر ساجدعلی کوکی خیل سمیت دیگر عہدیداران سے حلف لیاجمرود پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سی اینڈ ڈبلیو محمد سہیل آفریدی نے حلف لیا۔جمرود پریس کلب کے عمارت میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی محمد سہیل آفریدی،چئیرمین و فوکل پرسن زاھد آللہ آفریدی،چئیرمین و فوکل پرسن شمشیر افریدی،شفیق افریدی،گوہر افریدی،انجمن تاجران جمرود کے صدر کاشف اقبال آفریدی،اسماعیل افریدی کے علاؤہ علاقائی مشران و سیاسی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مہمان خصوصی کو روایتی قلعہ لونگی پہنائی جبکہ صدر جمرود پریس کلب نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور صحافیوں کے مسائل سے مہمان خصوصی کو آگاہ کرکے سپاس نامہ پیش کیا۔مہمان خصوصی محمد سہیل آفریدی نے ذاتی فنڈز سے پریس کلب کے لیے دو لاکھ روپے کا اعلان کردیا جبکہ حکومت کی طرف سے سالانہ گرانٹ دینے کے لیے عملی اقدامات کرنے،پریس کلب عمارت کے لیے سولر سسٹم لگانے کا اعلان کردیا جبکہ پریس کلب کے لیے آفس بوائے بھرتی کرنے کا بھی اعلان کردیا۔تقریب میں شہید صحافی خلیل جبران تمام شہیدا صحافیوں اور شہدا کے لیے دعا مغفرت کی گئی۔تقریب سے مہمان خصوصی برائے ڈی اینڈ ڈبلیو محمد سہیل آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کے آنکھ کان ہوتے ہیں جو علاقے کے مسائل و مشکلات اجاگر کرتے ہیں جبکہ حکومت و عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں جبکہ جمرود پریس کلب نے ہمیشہ سے علاقے کے لیے آواز بلند کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ جمرود پریس کلب ایک رجسٹرڈ پریس کلب ہے جن کا اپنا جوائنٹ اکاؤنٹ ہے اور ان کا اپنا آئین ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر صحافیوں نے اپنا فرائص عمدہ طریقے سے نبھائی تو ملک سے کرپشن سمیت تمام برائیاں و جرائم ختم ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کے فنڈز روکھے ہیں جس کی وجہ سے خیبرپختونخوا حکومت کو ترقیاتی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں مشکل وقت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ جمرود بازار میں عوام کو جس تجاوزات سے مشکلات ہوں اس کے خلاف بلا تفریق آپریشن کی جائے تاہم بدنیتی پر مبنی آپریشن کی مخالفت کریں گے اس لیے جمرود بازار میں ہم نے آپریشن روکنے کی بات انتظامیہ سے کی ہے۔