سندھ رائل کوآپریٹو سوسائٹی کی زمین کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ رائل کوآپریٹو ہازنگ سوسائیٹی کے مکینوں نے صدر، وزیر اعظم پاکستان سمیت وزیر اعلی سندھ، گورنر چیف آف آرمی اسٹاف اور کور کمانڈر کراچی سے اپیل کی ہے سوسائیٹی کی زمین قبضہ مافیا ہتھیانا چاہتی ہے انھیں تحفظ فراہم کیا جائے، مکینوں نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے اس وقت کے وزیر اعلی سندھ مرحوم سید عبد اللہ شاہ نے پی آئی اے کے کم تنخواہ والے ریٹائر اور حاضر سروس 300 ملازمین کی رہائیش کے لئے ہازنگ سوسائیٹی کو زمین الاٹ کی تھی جس کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق رقم بھی ادا کردی گئی لیکن اس وقت سرکاری افسران اور قبضہ مافیہ کی ملی بھگت سے ان سے زمین چھیننا چاہتے ہیں جس کے لئے کئی بار سوسائیٹی کے ائڈمنسٹریٹر لگائے ہیں، مکینوں کے مطابق ایپرل 2023 میں سوسائیٹی کی مینیجنگ کمیٹی کے انتخابات رجسٹرار کی نگرانی میں کرائے گئے، لیکن بعد ازاں دسمبر 2023 میں سیکریٹری کو آپریٹو سوسائیٹی نے منتخب مینیجنگ کمیٹی کو ختم کر کے ائڈمنسٹریٹر مقرر کردیا اور کہا کہ سوسائیٹی کے دو سینئر سوسائیٹی کے اراکین کے ساتھ مل کر دو ماہ میں نئے انتخابات کرائے جائیں، اور سوسائیٹی کے انتظام کامیاب مینیجنگ کمیٹی کے حوالے کئے جائیں، لیکن اس عمل درآمد نھیں کیا گیا، بعد ازاں وقتن باوقتن ائڈمنسٹریٹر تبدیل ہوتے رہے۔اس وقت تیسرا ائڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا ہے، اس پر عملدآمد کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا گیا ہے، انھیں معلوم ہوا ہے کہ قبضہ مافیا سوسائیٹی کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتی ہے اس لئے ایسا کیا جا رہا ہے، اس سے سوسائیٹی کے اراکین سخت پریشانی اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں، ہم تمام اراکین آپ سے التجا کرتے ہیں کہ ہمیں اس قبضہ مافیا سے نجات دلائی جائے اور ہماری قانونی سوسائیٹی کی زمین کو تحفظ فراہم کیا جائے،،،