گورنر سندھ کا دو نوجوانوں کی ہلاکت پر اظہار تشویش
کراچی(سٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے علاقہ شہید ملت روڈ پر ٹینکرز سے دو نوجوانوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق واقع میں دو شہریوں کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ گورنر سندھ نے جاں بحق افراد کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ معاشی حب کراچی میں ٹینکرز موت بانٹتے پھر رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے، گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو خونی ٹینکر کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت بھی جاری کی۔