رجسٹریشن فعال کرنے کیلئے ایس او پیز پرعملدرآمد کا حکم

  رجسٹریشن فعال کرنے کیلئے ایس او پیز پرعملدرآمد کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس رجسٹریشنز کی بحالی کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دیں۔ریجنل ٹیکس آفسز کے متعلقہ زونز افسران کو بھی رجسٹریشن فعال کرنے کے لئے ایس او پیز پر عمل کی ہدایت کر دی،جعلسازی یا نا قابل قبول ان پٹ ٹیکس کی وجہ سے معطل رجسٹریشن کی بحالی کیلئے ادائیگی کا جائزہ لیا جائے گا،رجسٹرڈ شخص کو اپنے یونٹ آفیسر کے سامنے اپنی شناخت ثابت کرنا ہوگی۔ اپلیٹ ٹربیونل یا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

کے حکم خلاف اپیل دائر کرنے کی صورت میں شناخت ثابت کرنا ہوگی،مسلسل 6 ماہ سے زائد نان فائلر کی بنا پر رجسٹریشن معطلی کی بحالی کیلئے عائد کردہ جرمانہ جمع کرانا لازمی قرار ہے،رجسٹرڈ افراد کو تحریری طور پر ماہانہ سیلز ٹیکس جمع نا کرانے کی وجوہات بھی بیان کرنا ہوگی۔رجسٹرڈ افراد کو یونٹ آفیسر کے سامنے اپنی شناختی دستاویزات کے ہمراہ ذاتی حیثیت میں بھی پیش ہونا ہوگا،یونٹ افسران کو مقدمات کو فوری نمٹانے کے لیے رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئیں